9 نومبر 2011 - 20:30

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائےاعظم نے آج مالدیپ میں سارک کے سترہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

ابنا: اس موقع پر ہندوستانی وزيراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی امن کےعلمبردار ہيں۔اس ملاقات میں کشمیر ، تجارت ، دہشت گردی اور پانی سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ ملاقات سے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ وہ سلامتی کونسل اور یورپی یونین میں ہندوستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔یوسف رضاگیلانی نے کل مالدیپ روانہ ہونےسے قبل ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کی بات کی تھی ۔انھوں نےمزید کہا کہ اسلام آباد علاقائی مسائل کےسلسلےمیں خاص اہمیت کاحامل ہے اور ماضي میں ہندوستان اور پاکستان کےدرمیان کشیدگی کےسبب سارک نے علاقائی معاملات میں اپنا اثر کھو دیا تھا۔یوسف رضاگیلانی کے یہ بیانات ایسےعالم میں سامنے آئے ہيں کہ جب ہندوستان کے وزیرخارجہ اس ایم کرشنا نےکل مالدیپ میں سارک اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونےسے قبل کہا تھاکہ ہندوستان اورپاکستان کےدرمیان اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہندوستان کےوزیرخارجہ نےمزید کہا ضروری ہےکہ ہندوستان اور پاکستان علاقےمیں دہشت گردی کےخلاف جدوجہد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں ۔بنگلادیش ، بھوٹان ، ہندوستان ، مالدیپ ، نیپال ، پاکستان ، سری لنکا اور افغانستان سارک کے رکن ممالک ہیں۔...........

/169